فریقین اسلام آبادایم او یو کے تحت کشیدگی میں کمی کا راستہ اختیار کریں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فریقین اسلام آباد ایم او یو کے تحت کشیدگی میں کمی کا راستہ اختیار کریں، تنازعات کے حل کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات اورسفارتکاری ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی اورامن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں بدلتی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی سفیرسے ملاقات میں اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کیلئے کوششیں مزید مستحکم کرنے پر زوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔اس سے قبل اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اسحاق ڈار نےکہا فریقین اسلام آباد ایم اویو کےتحت کشیدگی میں کمی اورتحمل کا راستہ اختیارکریں۔ کہا تنازعات کے حل کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات اورسفارتکاری ہے۔



