غلام اللہ شہر کے قریب افسوسناک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن:رپورٹ)غلام اللہ شہر کے قریب افسوسناک حادثہ۔ تیز رفتار پانی کا ٹینکر بے قابو ہو کر رکشے سے ٹکرا گیا، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔غلام اللہ کے قریب گاؤں اوبھایو جت کے پاس افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار پانی کا ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گیا جس کے سبب روڈ کنارے کھڑے رکشے کو زوردار ٹکر لگی۔حادثے کے نتیجے میں گاؤں کے معز حاجی جت ولد اوبھایو جت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔واضح رہے کہ ایک طرف روڈ تنگ ہے تو دوسری طرف صبح سے شام تک ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ڈمپر مافیا اب تک کئی لوگوں کو روڈ حادثات میں مار چکا ہے لیکن انتظامیہ سمیت منتخب نمائندوں میں سے کوئی بھی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔



