بدین میں گریڈ 1 سے 4 کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، فریال تالپور نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، جس میں ضلع بدین میں گریڈ 1 سے 4 تک کی بھرتیوں کے حوالے سے مبینہ بے ضابطگیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے بھرتیوں سے متعلق تمام حقائق اور تفصیلات فریال تالپور کے سامنے پیش کیے، جن میں ان افسران کا بھی ذکر کیا گیا جن پر پارٹی کے نام پر مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں یا بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سجاد چانڈیو کے مطابق فریال تالپور نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جو بھی افسر یا ذمہ دار شخص ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button