وکلا انصاف، جمہوریت اور بنیادی حقوق کے حقیقی علمبردار ہیں، رانا محمد اقبال

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تحصیل بار ایسوسی ایشن رینالہ خورد کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ، چوہدری جاوید علاؤالدین، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت بار ایسوسی ایشن کے ممبران بھی موجود تھے۔ صدر بار ایسوسی ایشن رائے محمد اقبال خاں نے وکلا برادری کو درپیش مسائل بارے گذارشات پیش کیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وکلا نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا ہے۔ وکلا برادری انصاف بنیادی حقوق اور جمہوریت کی علمبردار ہے۔ وکلا کی تاریخی قربانیوں سے ہم سب واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ وکلا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کی فراہمی کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رینالہ بار کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ وکلا پیشہ وارانہ خدمات اور نیک نیتی کو اولین ترجیح دیں۔ وکلاء عوامی مسائل کو دیانتداری سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیانت داری پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں۔ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے صوبائی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

مزید خبریں

Back to top button