عالمی منڈی میں پٹرول کے روزانہ نرخ دیکھے جاتے ہیں،وزیرپٹرولیم نے نئی منطق سمجھادی

 اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کےباعث عالمی منڈی میں تیار پیٹرول مہنگا ہوا،عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمت بڑھی،پیٹرول پرپٹرولیم لیوی اورکاربن سپورٹ لیوی ملاکراس وقت85روپےفی لیٹروصول کیے جارہے ہیں۔

علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت تیارپیٹرول کی عالمی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہے،پاکستان میں پٹرول کی قیمت سعودی آرامکو کے خام تیل کے نرخ دیکھ کر طے نہیں کی جاتی،پٹرول کی قیمت طے کرنے کیلئے عالمی منڈی میں تیار پیٹرول کے روزانہ نرخ دیکھے جاتے ہیں،رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیار پیٹرول کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہی، جنگ سے پہلے27فروری2026کو تیار پیٹرول کی عالمی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تھی، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں عالمی منڈی کا پیٹرول اب بھی تقریباً 12 ڈالر فی بیرل مہنگا ہے، بیرون ملک سے پیٹرول منگوانے پر کرایہ، انشورنس اور دیگر اضافی اخراجات بھی ادا کرنا پڑتے ہیں، پاکستان اپنی ضرورت کا تقریباً 70 فیصد پیٹرول بیرون ملک سے خریدتا ہے، پاکستان کے پیٹرول نرخ سمجھنےکیلئے خام تیل نہیں بلکہ تیار پیٹرول کی عالمی قیمت دیکھنا ضروری ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی ملا کر اس وقت 85 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button