مریم نوازشریف کاپنجاب میں2025-26کی شجرکاری مہم کی کامیابی پراظہارتشکر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلی مریم نوازشریف کاپنجاب میں2025-26کی شجرکاری مہم کی کامیابی پر اظہار تشکر
صوبہ بھر میں بنجر زمین سرسبز جنگلات میں تبدیل،4کروڑ درخت،41ہزارایکڑ سے زائد رقبے پر شجرکاری،درختوں کی3085 قطاریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایکس پر پیغام میں لکھا پنجاب کی تاریخ میں ایسے سبز انقلاب کی نوید نہیں ملتی،4کروڑدرخت سبز انقلاب کامحض آغاز ہے،اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب آنے والے دنوں میں جنگلات، صاف ہوا اور دریاؤں کا صوبہ کہلائے گا،2سالہ شجرکاری مہم صوبے کی تاریخ میں ماحولیات کی بہتری کے لئے شاندار کامیابی ہے،2سال پہلے ہم نے پنجاب کو سرسبز کرنے کا خواب دیکھا،اللہ کے فصل وکرم سے آج اس کی تعبیر نظر آرہی ہے،پنجاب کے54ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر5کروڑ سے زائد درخت لگائے گئے ہیں،بہاولپور سے ڈی جی خان،مری سے مظفر گڑھ، چیچہ وطنی سے فیصل آباد، رحیم یارخان سے گوجرانوالہ تک ماحول سرسبز ہوچکاہے،شجرکاری ہماری طرف سے نئی نسل کے لئے ایک تحفہ ہے۔



