رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری مختلف عوام کے مختلف وفود سے ملاقاتیں

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی پر قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیرِ مملکت اور قومی اسمبلی کی مواصلات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ کی صحافی برادری کے ایک وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں سینئر صحافی اشرف چنڈ میمن اور جاوید لطیف میمن سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین اور شہریوں کے وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل عوامی مسائل کو حل کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہیں اور عوام کے جو بھی جائز مسائل ہوں گے انشاءاللہ انہیں جلد حل کیا جائے گا۔
دوسری جانب انہوں نے گزشتہ دنوں مختلف برادریوں کے فیصلے کروا کر فریقین کے درمیان صلح بھی کرائی۔ اس موقع پر دعا بھی کی گئی۔
اسی طرح جنگشاہی کے قریب گاؤں منگلدھو جوکھیو میں جوکھیو برادری کی جانب سے دی گئی دعوت میں بھی شرکت کی۔
سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ٹھٹہ سیمنٹ فیکٹری کے قریب مری برادری کے گاؤں حاجی محمد دین مری میں گاؤں کے معز باز مری، محمد اشرف مری کی شادی میں بھی شرکت کی، جبکہ ٹھٹہ شہر کے کھوسو محلے میں کھوسہ برادری کی جانب سے دی گئی دعوت میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مری، کھوسہ اور جوکھیو برادریوں کی جانب سے قومی اسمبلی کے ممبر سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اجرک اور لونگی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔



