حکومت نے پیٹرول13روپے18پیسےفی لیٹر،ڈیزل13روپے80فی لیٹرمہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے  اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button