عوامی فلاحی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ہائی وے اور روڈز، بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے متعلقہ ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں پر برق رفتاری سے کام کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا معیار پر سمجھوتہ نا قابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ عوامی نمائندوں کے ساتھ کوآرڈینیشن اور رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے۔ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے منصوبوں کے ثمرات براہ راست اور جلد عوام تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر کام کے معیار کی نگرانی کریں تاکہ سرکاری فنڈز کا درست اور شفاف استعمال ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انہیں تمام ترقیاتی سکیموں کے وزٹس بھی کروائے جائیں

مزید خبریں

Back to top button