اسلام آباد میں چینی خاتون کا خواتین پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کا الزام، ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس،تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں چین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خواتین پولیس اہلکاروں مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے، چینی خاتون کی چیخ و پکار اور پولیس کی جانب سے تشدد کے الزامات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے تھانہ کوہسار میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون نے لین دین کے معاملے پر پولیس کو خود سیکٹر ایف-6 بلایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چینی لڑکی کو داد رسی کے بجائے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ویڈیو میں خواتین پولیس اہلکاروں کو چینی خاتون کو ڈانٹتے دیکھا جاسکتا ہے، جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے ایس پی کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔



