نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

گوادر(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ساحل کے قریب لاپتا ہونیوالے نجی کارگو طیارے کا ملنے والا ملبہ بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کردیا گیا۔

طیارے کے بلیک باکس اور عملے کے پانچوں ارکان کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

نیوی اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہیں، لاپتا عملےکی تلاش کیلئے فضائی اور بحری وسائل بھرپور استعمال کیے جا رہے ہیں، مزید پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button