ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور سکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں اپنے ممالک کے درمیان رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو خلیجی خطے میں امریکا کی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسرائیل کے وجود کے خلاف دیے گئے بیانات کو انتہائی سنگین قرار دیا۔

نیتن یاہو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ سکیورٹی زون برقرار رکھنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button