دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں، آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کی تھی: ایرانی میڈیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ بندرعباس میں دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق بوشہر میں دھماکے کی آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی تھی جبکہ امریکی ٹی وی نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے قبل تک امریکا نے ایران پرکوئی حملہ نہیں کیا۔

اس سے قبل ایرانی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ  ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کےعلاقے بوشہر اور چوغادک میں بھی 6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button