امریکا نے جرمنی کو ٹوماہاک میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی

برلن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے جرمنی کو ٹوماہاک میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ انقرہ میں نیٹو اجلاس توقع سے زیادہ نتیجہ خیز رہا، اجلاس کےدوران سائیڈلائن ملاقات امریکا کے ساتھ اتفاق کیا کہ امریکی ٹوماہاک (Tomahawk) میزائل ہم خریدیں گے اور انہیں جرمنی میں تعینات کیا جائے گا۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ دفاعی صلاحیت میں اہم اسٹریٹجک خلا کو پُر کر رہے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یورپی نظام تیار کرنے اور انہیں یورپ میں تعینات کرنے کے لیے بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا نے منگل کے روز دستخط کیے گئے اور ایک لیٹر آف انٹینٹ میں جرمنی کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے اگست میں ٹوماہاک میزائلوں اور ان کے زمینی ٹائیفون لانچرز کی خریداری کی منظوری دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کتنے میزائل اور لانچرز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں کیونکہ یہ معلومات خفیہ قرار دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button