کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن راڈمان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) کروشیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ ون نے کروشین وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ کروشین وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button