ٹرمپ کا اسپین کیساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں فوری روکنے کا حکم

انقرہ(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں فوری طور پر روکنےکا حکم دے دیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران جہاں یورپی رہنما امید کر رہے تھےکہ نیٹو کے اندر موجود اختلافات ختم ہو جائیں گے، ٹرمپ نے ایک بار پھر اسپین کے ساتھ تنازع چھیڑ دیا اور اسے بہت برا اتحادی قرار دیا۔

ٹرمپ نے ڈنمارک کو بھی ناراض کیا اورکہا کہ گرین لینڈ پر امریکا کا کنٹرول ہونا چاہیے۔ اس پر ڈنمارک نےکہا کہ وہ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرےگا۔

اجلاس کے دوران ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سےکہا کہ اسپین کسی بات پر راضی نہیں ہوتا، آپ کو اس کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے۔ میں ان کے ساتھ کوئی تجارت نہیں کرنا چاہتا۔ ٹرمپ نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی کہ اسے فوراً نافذ کریں، اسپین سے بات بھی نہ کریں، وہ برے لوگ ہیں، وہ ہم سے بہت زیادہ پیسہ کماتے ہیں، اب ہم دیکھیں گے کہ وہ کم کمائیں۔

دوسری جانب اسپین کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ ٹرمپ کے بیانات کو معمول کی بات سمجھتے ہیں اور واشنگٹن کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات میں کوئی تبدیلی لانےکا ارادہ نہیں رکھتے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسپین کا امریکا کے ساتھ تجارتی خسارہ ہے، یعنی اسپین امریکا سے زیادہ خریدتا ہے اور کم فروخت کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات حکومتوں کے بجائے نجی کمپنیوں کے ذریعے قائم ہیں، جب کہ یورپی کسٹمز اور تجارتی اتحاد کا حصہ ہونے کی وجہ سے کسی ایک یورپی ملک کو الگ کرکے تجارتی اقدامات کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

مزید خبریں

Back to top button