خیبرپختونخوا میں بادشاہی نظام کا نفاذ،سچ بولنے پربھاری جرمانے اور قید کی سزائیں! مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع!

پشاور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا اسمبلی میں دبا دیا گیا خوفناک دھماکہ خیز بم، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والے حکمرانوں نے اپنے لیے شاہی مراعات کا خفیہ پروانہ جاری کر دیا! چونکا دینے والے انکشافات کے مطابق کے پی اسمبلی نے انتہائی خاموشی سے ایک ایسا متنازع ترین بل پاس کر لیا ہے جس نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ اس قانون کے تحت اراکینِ اسمبلی کو تاحیات بلو پاسپورٹ, کلاشنکوف لائسنس، ملک بھر میں ٹول ٹیکس سے استثنیٰ اور ججوں جیسے عدالتی اختیارات سونپ دیے گئے ہیں، جبکہ سچ لکھنے والے صحافیوں کو چھ ماہ قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی ہتھکڑیاں تیار کر لی گئی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر گورنر فیصل کریم کنڈی ٹی وی پر اس بل کو مسترد کرنے کے دعوے کرتے رہے لیکن پسِ پردہ ان کے دستخط سے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، جس میں ان کے اپنے بھائی کی تاحیات پاسپورٹ والی ترمیم شامل ہے۔ دوسری جانب دنیا ایک ہولناک عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف باقاعدہ اعلانِ جنگ کرتے ہوئے جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ امریکہ نے ایرانی ساحلوں پر بمباری کی تو جواب میں ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی ایئر بیسز کو نشانہ بنا کر ہلا کر رکھ دیا۔ نیٹو فورسز بھی اب امریکہ کے ساتھ اس تباہ کن جنگ میں کودنے کو تیار ہیں اور اگر آبنائے ہرمز بلاک ہوئی تو دنیا بھر میں تیل کی سپلائی تباہ ہو جائے گی، جو پاکستان کے بارڈر پر لگی ایک ایسی آگ ہے جو پورے خطے کو راکھ بنا سکتی ہے۔ شکیل ملک کا یہ سنسنی خیز وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔




