سیاسی منظر نامے پر کھلبلی، عمران خان کو آخری موقع دے دیا گیا!

کوئٹہ: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے سیاسی اور سکیورٹی محاذ پر اس وقت انتہائی سنسنی خیز اور اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت کی جانب سے ایک آخری اور فائنل چانس دے دیا گیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملنے والی 14 سال کی قید اور بشریٰ بی بی کی 7 سال کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ اگر اگلی سماعت پر وکلا نے حتمی دلائل نہ دیے تو نیب کے کلیم کے مطابق فیصلہ سنا دیا جائے گا، جس سے تحریکِ انصاف کے پروپیگنڈے اور کیس لٹکانے کی حکمتِ عملی کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کا رخ کریں تو زیارت میں دہشت گردی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے مشترکہ حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت نو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، تاہم فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ مانگی ڈیم سے اغوا کیے جانے والے مقامی افراد کے واقعے کے بعد بی ایل اے کے خلاف خود مقامی بلوچ عوام نے بھرپور دھرنا دیا اور سڑکیں بلاک کر دیں جو کہ ایک واضح تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ بلوچستان کے ان سلگتے ہوئے مسائل کو لاہور یا اسلام آباد بیٹھ کر نہیں سمجھا جا سکتا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مروجہ پیکا قوانین کے بجائے حکومتی سطح پر ایک مضبوط اور مدلل بیانیہ عوام کے سامنے رکھا جائے تاکہ سوشل میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے۔
بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال اور عمران خان کے کیس پر گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:




