​ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی وقت جنگ کا امکان، پاک فوج ہائی الرٹ!

راولپنڈی: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​بھارت کان کھول کر سن لے، پاکستان اپنے حصے کے پانی کے ایک ایک قطرے کا دفاع کرے گا اور پانی روکنے کی کسی بھی ناپاک کوشش کو باقاعدہ "اعلانِ جنگ” تصور کرتے ہوئے براہِ راست اور انتہائی ہولناک فوجی کارروائی کی جائے گی۔ مودی سرکار کی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کے سب سے بڑے عسکری فورم یعنی کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کو آخری اور سخت ترین تنبیہ جاری کر دی ہے، جس کے بعد سرحدوں پر تناؤ عروج پر پہنچ گیا ہے اور فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عسکری قیادت کی اس شدید ترین وارننگ کے محض نو گھنٹوں کے اندر ہی خوفزدہ بھارت نے بگلیہار ڈیم کے سپل ویز کھول کر پاکستان کو باضابطہ مطلع کر دیا ہے۔ بھارتی حکمران مئی 2025 سے چناب بیاس لنک ٹنل جیسے خطرناک منصوبوں کے ذریعے دریاۓ چناب کا رخ موڑ کر پاکستان کی ایک کروڑ ایکڑ زرعی زمین کو بنجر اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، جس کے اثرات کسی بھی محدود فوجی تصادم سے کہیں زیادہ مہلک ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان کو اس وقت کثیر الجہتی اندرونی و بیرونی محاذوں کا بھی سامنا ہے، جہاں افغان سرزمیں پر موجود انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپس پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ عسکری کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اب سیاسی قیادت کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ صورتحال سنسنی خیز رخ اختیار کر چکی ہے اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان اگلی جنگ پانی کے معاملے پر ہونے کا قوی امکان ہے۔

​اس سنسنی خیز اور اہم ترین معاملے پر معظم فخر کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button