گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر پروپیگنڈا بے نقاب، فتنہ الخوارج صرف جھوٹا کریڈٹ لینا چاہتا ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت سے متعلق فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا فتنہ الخوارج کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی باتوں کا کوئی اعتبار نہیں، یہ گروہ جھوٹے دعووں اور کھوکھلی تشہیر کے ذریعے صرف کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر یہی روش برقرار رہی تو کل کو یہ عناصر پاکستان میں ہونے والی چوری، ڈکیتی اور دیگر عام جرائم کی ذمہ داری لینے کے دعوے بھی کرنے لگیں گے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مقصد محض جھوٹا کریڈٹ لینا ہے، جبکہ حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔