ان لوگوں کو21توپوں کی سلامی جو پوچھ رہے ہیں آپ زندہ ہیں،وسیم اکرم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باولر وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی جعلی خبروں پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ دونوں سے سوشل میڈیا پر میرے انتقال سے متعلق فیک نیوز چل رہی ہیں، ان لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی جوسوشل میڈیا پر پوچھ رہے ہیں آپ زندہ ہیں۔وسیم اکرم کا کہناتھا کہ اے آئی کا تو ایک سکینڈ میں پتہ چل جاتا ہے، آپ لوگوں کو کیوں نہیں پتہ چلتا، جنہوں نے فیک نیوز اور ویڈیوز بنائی ہیں، انہیں بڑی محنت کرنا پڑی ہوگی، شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو رکھا ہے، میری خبر پھیلائی ہے، فیک نیوز پھیلانے والے یہی دماغ اچھے کام کی طرف لگائیں تو زندگی میں کامیاب ہوں، پنجابی کی کہاوت ہے کھوتے پر کتابیں لاد تو وہ عالم فاضل نہیں بن جاتا،اُس کیلئے پڑھناپڑتا ہے،نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہے۔



