بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دوروں کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔

قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جن میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

بابر اعظم کی بطور ٹیسٹ کپتان تقرری کو قومی ٹیم کے لیے ایک اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین کی نظریں اب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button