وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی یومِ آزادی پر صدر ٹرمپ اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو 250ویں یوم آزادی پرمبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار کی خوشی میں امریکاکے ساتھ ہے، دونوں ممالک کے درمیان 7 دہائیوں سے زائدعرصے پر محیط شراکت داری قائم ہے اورپاکستانی نژاد امریکی برادری نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کو درپیش چیلنجز میں امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا میں امن کےلیے صدر ٹرمپ کےکردارکو تسلیم کرتے ہیں، اس کردار نے ممکنہ تباہ کن جنگ کو روک کر کروڑوں جانیں بچائیں، عالمی تنازعات کےخاتمے کے لیے صدرٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

ان کا کنا تھاکہ دونوں ممالک ایک روشن اور امید افزا مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button