ایران امریکا کے دباؤ میں نہیں آئے گا، ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی، دیمتری میدودیف

تہران(ویب ڈیسک) روس کے سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔

تہران میں گفتگو کرتے ہوئے دیمتری میدودیف نے کہا کہ ایرانی قوم امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایران کے غم میں برابر کا شریک ہے، جبکہ سپریم لیڈر کی شہادت نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔

دوسری جانب روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button