مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا: گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 26-2025 کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہے، بارہویں مہینے کے اعداد جمع ہورہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ صفر سے ایک فیصد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 5ا رب ڈالر بڑھ کر18.4 ارب ڈالر ہیں جب کہ 5 ارب ڈالر کے اپنے واجبات بھی کم کیے ہیں، 4 سال میں بیرونی قرض وہیں ہے جہاں تھا، 15 دن کی امپورٹ کےریزرو آج ضرورت سے کئی 100 فیصد زائد ہیں، ہماری ریٹنگ ان وجوہات سے بہتر ہوگی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 2015 سے 2022 تک ملک کا قرض 6 ارب ڈالر سالانہ بڑھ رہا تھا، مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کی ورکرز ترسیلات پچھلےمالی سال سے بہتر ہوں گی، مالی سال 2026 میں ورکرز ترسیلات 41.5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونگے جبک ہ ایکسپورٹس بڑھنے تک ترسیلات پر انحصار رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button