آئل ڈپوز پر چھاپے،لاہور سمیت ملک بھر میں پٹرول کی قلت کاخدشہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورسمیت پنجاب بھر کے آئل ڈپوں پر کسٹم اور ایف آئی اے کی ٹیموں کے چھاپے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور کسٹم کی سٹاک چیکنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں تاخیرہو رہی ہے۔لاہور سمیت ملک بھر کے پٹرول پمپس پر آج سپلائی نہ ہو سکی،لاہور شہر کے درجنوں پٹرول پمپس پر آج تک کا تیل رہ گیا،لاہور محمود کوٹ اور گھٹی آئل ڈپو وں سے ایک آئل ٹینکر بھی نہیں نکلا،اگر صورتحال یہی رہی تو پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہوگا،آج پٹرول کے سستا ہونے کی وجہ سے بھی پٹرول پمپس مالکان نے کم تیل منگوایا تھا۔



