اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور دوحہ میں حالیہ مذاکراتی دور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اس دوران خطے کی صورتحال اور دوحہ میں حالیہ مذاکراتی دور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی عمل مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کی بھی تعریف کی۔



