لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم

اسلام آباد: لاپتہ وکیل اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے وکلاءسرگرم ہوگئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے درخواست دائر ہے۔کیس میں مقرر کیے گئے فوکل پرسن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلا کا وفد چیف جسٹس آفس پہنچ گیا۔ وکلاءچیف جسٹس عامر فاروق سے چیمبر میں ملاقات کرینگے۔عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کیخلاف درخواست دائروفد میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار شفقت عباس تارڑ ، علی اعجاز بٹر اور مراز آصف ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے گزشتہ روز لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کئی روز سے لاپتہ ہیں اور تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

مزید خبریں

Back to top button