پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی کی آئینی مدت و قانونی تقاضوں کے باعث5جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بےبنیاد ہے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن بروقت کروانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button