امریکہ کی ایران کو بڑی معاشی پیشکش؟ آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس چھوڑنے کا مشورہ، ایگزیوس کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد نہ کرنے کے بدلے بڑی اقتصادی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے بالواسطہ تکنیکی مذاکرات کا مرکزی موضوع آبنائے ہرمز تھا، جہاں امریکی حکام نے ایران کو مشورہ دیا کہ ٹول فیس پر اصرار کرنے کے بجائے وسیع معاشی فوائد پر توجہ دے۔

ایگزیوس کے مطابق امریکی حکام کا مؤقف تھا کہ اگر ایک جامع جوہری معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایران پر عائد پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں تو ایران کو حاصل ہونے والے معاشی فوائد آبنائے ہرمز سے ممکنہ ٹول فیس کی آمدنی سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے دوران ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم رہا، جبکہ امریکہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی نئے انتظام کے لیے خلیجی ممالک کی منظوری ضروری ہوگی۔

ایگزیوس کے مطابق دونوں ممالک نے آئندہ ایک ہفتے تک آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم ٹول ٹیکس کے معاملے پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button