پانچ روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا دھماکا، فی تولہ 9,100 روپے مہنگا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) مسلسل پانچ روز تک کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 63 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button