ایرانی نائب وزیر خارجہ کی دوحہ میں قطری وزیراعظم سے ملاقات،امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر گفتگو

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر میں ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق بات چیت کی۔

دوحہ سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد بات چیت کا محور تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایرانی وفد میں وزارت خارجہ، مرکزی بینک اور وزارتِ زراعت کے نمائندے شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے ایران، قطر، پاکستان سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سہ فریقی ملاقات میں امریکا ایران عبوری معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button