بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار لاپتا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی بحریہ کا ’سی ہاک‘ ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے مطابق بحیرہ عرب میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتا اہلکار کی تلاش جاری ہے جبکہ  ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن کے حملے کا نتیجہ نہیں تھی اور ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button