اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر شہید، پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر اور گول کیپر سلیم الاشقر شہید ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلیم الاشقر کی شادی صرف پانچ ماہ قبل ہوئی تھی جبکہ ان کی اہلیہ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔ ان کی شہادت کے بعد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی کھلاڑی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث فلسطینی کھیلوں کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد کھلاڑی، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button