ایران نے امریکا پر فیفاورلڈ کپ میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے امریکاپر فیفا ورلڈ کپ 2026کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں۔ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا، ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button