مہنگائی کا ایک اور وار، لاہور میں گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہو گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، جہاں اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلوگرام تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام اضافے کے بعد نئی قیمت 580 سے 610 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

اسی طرح درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 570 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب درجہ سوم گھی کی قیمت میں سب سے زیادہ 30 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 490 روپے فی کلوگرام مقرر ہو گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پیداواری اور سپلائی لاگت میں اضافے کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں نے اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button