آزاد کشمیر انتخابات 2026: پیپلز پارٹی کا جے یو آئی (ف) سے انتخابی اتحاد، دو حلقوں میں امیدوار دستبردار کرنے کی ہدایت

مظفرآباد (جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات 2026 کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اتحاد کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے سندھوئی اور دھیرکوٹ کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان انتخابی اتحاد کے باعث کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور کی ہدایت پر دونوں حلقوں میں پارٹی امیدوار دستبردار ہوں گے، جبکہ ان نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد سے آزاد کشمیر کے انتخابی منظرنامے میں نئی صف بندیاں سامنے آنے کا امکان ہے اور دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button