پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا ششماہی تبادلہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور نئی دہلی میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز کو قیدیوں کی تازہ فہرستیں فراہم کی گئیں، جبکہ پاکستان نے 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں 750 سے زائد پاکستانی قید ہیں، جن میں سویلین شہری اور ماہی گیر بھی شامل ہیں، جبکہ بھارت نے پاکستان کو 400 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے، جس کے مطابق ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو یہ معلومات باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔