ایل پی جی 67 روپے فی کلو سستی،مگر عوام فوری ریلیف سے محروم، من مانی قیمت وصولی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی، تاہم پرانے اسٹاک کی وجہ سے صارفین کو فوری ریلیف نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کے بعد نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 50 پیسے کی کمی آئی ہے۔

ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، تاہم موجودہ اسٹاک پرانی اور زیادہ قیمت پر خریدا گیا ہے، اس لیے نئی قیمت پر فوری فروخت ممکن نہیں۔ ان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق نئے اسٹاک کی فراہمی کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

دوسری جانب رکشہ ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی سستی ہونے کے بعد کرایوں میں بھی مناسب کمی کی جائے، جبکہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button