الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی، 4 جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات منظور


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی، جبکہ چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو منظور کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی منظوری کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پاکستان ریفارم پارٹی تاحال ایسے سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں جن کے سربراہ اور تنظیمی ڈھانچے کی حیثیت الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مکمل نہیں ہے۔