بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان کے4 ڈرونز سکیورٹی فورسز نے مار گرائے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں ہوئیں جس پر پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرائے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک ہے، مؤثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں ڈرون مار گرائے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چاروں آنے والے ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرے، پاکستان کی مسلح افواج مکمل چوکس، وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔



