مریم نواز کا ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس، رپورٹ طلب،زخمی بچوں کو بہترین علاج کی ہدایت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

خیال رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تصدیق کی کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے، 19 بچوں کو کاہنہ اسپتال لایا گیا، 5 زخمی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بچے ٹیوشن سینٹر میں پڑھنے آئے ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button