حکومت کا عوام کو ریلیف، ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو  ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے43 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا کردیا گیا ہے،  ایل پی جی کے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91  پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button