ایران جنگ کے آخری مراحل میں اردن میں امریکا کا فوجی اڈہ امریکی کارروائیوں کا مرکز رہا:روسی میڈیا

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ اردن میں قائم امریکی فوجی اڈہ حالیہ ایران جنگ کے آخری مراحل میں ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر استعمال ہوا۔
خبررساں ادارے ریا نووستی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ اردن کی موفق السلطی ائیربیس جنگ کے اختتامی مرحلے میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی۔
ذرائع نے کہا کہ ’ 60 روزہ جنگ کے آخری مراحل کے دوران یہی اڈہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے ایک اہم علاقائی مرکز کے طور پر استعمال ہوا‘۔
روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے اس اڈے پر انحصار اس لیے کیا کیونکہ خطے میں اس کے پاس آپریشنز کے لیے متبادل محدود تھے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خلیج میں امریکا کے قریبی اتحادی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔



