حکومت نے پی ٹی آئی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ملاقاتیں قانون کے مطابق ہی ہوں گی، طلال چودھری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اپنے بھائی کی صحت، مقدمات اور سیاست کو ایک ساتھ ملا دیتی ہیں اور عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ اس طرزِ عمل کا مقصد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ وزیرِ داخلہ کی جانب سے کسی قسم کی پیشکش کیے جانے کا دعویٰ سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ نہیں کیا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ رابطے ہمیشہ پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کا مؤقف ہر بار یہی رہا ہے کہ جیل میں ملاقاتیں صرف قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کرائی جائیں گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ علیمہ خان خود کیوں نہیں چاہتیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی دیگر بہنیں اور اہلِ خانہ بھی ملاقات کریں، اور اس کی وجہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button