صدر آصف زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے، اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم نافذ


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے، جس کے بعد آرڈیننس کا باضابطہ نفاذ عمل میں آ گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے اوگرا آرڈیننس 2002ء کی دفعات 2 اور 3 میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس جاری کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ترمیمی آرڈیننس قانونی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ صدر آصف علی زرداری نے یہ آرڈیننس آئین کے تحت وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر جاری کیا۔