اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد گھر مکمل

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 594 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار بلاسود ہاؤسنگ قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گھروں کی تعمیر کے لیے اب تک 215 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس وقت 28 ہزار 453 گھروں پر تعمیراتی کام جاری ہے، جبکہ مزید 32 ہزار 48 گھروں کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ پروگرام کے لیے اب تک 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ جاری کیے گئے قرضوں میں سے 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی بھی کی جا چکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کے تحت دیہی اور شہری پنجاب کے کم آمدن خاندانوں کو بلاسود ہاؤسنگ فنانس کے ذریعے باعزت اور مستقل رہائش کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کر سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button