آن لائن حج پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن مکمل، حج نظام مکمل ڈیجیٹل بنانے کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا جدید نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ون لنک کے ذریعے عازمین حج اب گھر بیٹھے آسانی سے اپنے حج واجبات جمع کرا سکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل مزید شفاف اور سہل ہو جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن سے لے کر ادائیگی تک پورا حج نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس کے ذریعے عازمین کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن کرانے اور حج واجبات جمع کرانے کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حج درخواست کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button