عراق کا ایران نواز مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم

بغداد (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) عراقی حکومت نے ایران سے منسلک مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت دیتے ہوئے انہیں آئندہ تین ماہ کے اندر غیر مسلح ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ مسلح گروہوں کو تین ماہ کے اندر ہتھیار حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ملک میں ریاستی رٹ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراق کے نئے وزیراعظم علی زیدی کے متوقع دورۂ امریکا سے قبل واشنگٹن نے بغداد پر زور دیا ہے کہ ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو غیر مسلح کیا جائے۔

ترجمان عراقی حکومت نے بتایا کہ وزیراعظم علی زیدی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری دعوت پر جلد امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، علاقائی استحکام اور باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button