آئندہ چند روز میں امریکا سے کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں، ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کہتے ہیں، آئندہ چند روز میں امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کی ذمہ دار ایرانی ٹیم دوحہ ضرور جائے گی، دورے کا مقصد مذاکرات نہیں بلکہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور اس پر پیشرفت ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ قطر جانے والے امریکی نمائندوں کے دورے کا ایرانی وفد کے دورے سے تعلق نہیں۔



